اینگری برڈز کی نئی گیم متعارف

گیم کے بانی کا کہنا ہے کہ یہ نئی گیم نوجوانوں کے لیے نیا تجربہ ہے


ویب ڈیسک September 27, 2012
روویو انٹرٹینمنٹ اینگری برڈز کی لانچ سے اب تک 6 سے 9 ارب ڈالرز کا معاوضہ کما چکے ہیں. فوٹو ایکسپریس

QUETTA: موبائل فونز کی معروف گیم "اینگری برڈز" کی بانی کمپنی نے نوجوان گیمرز کے لیے نئی گیم متعارف کروا دی۔

2009 میں ایپل آئی فون کے لیے معروف ترین گیم "اینگری برڈز" کی کامیابی کے بعد روویو انٹرٹینمنٹ نے بیڈ پیگیز نامی نئی گیم بھی لانچ کر دی، گیم کے بانی کا کہنا ہے کہ یہ نئی گیم نوجوانوں کے لیے نیا تجربہ ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق روویو انٹرٹینمنٹ اینگری برڈز کی لانچ سے اب تک 6 سے 9 ارب ڈالرز کا معاوضہ کما چکے ہیں، بیڈ پیگیز موبائل ایپلیکیشن اسٹورز میں دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں