دھاندلی کی رپورٹ سامنے لانے سے روکاگیا سابق چیئرمین نادرا طارق ملک

پی ایس 209 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک شخص نے210 مرتبہ بوگس ووٹ ڈالے، سابق چیرمین نادرا


INP September 27, 2014
وزیر داخلہ نے بے بنیاد الزامات لگائے، جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلیے تیار ہوں، طارق ملک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے دھاندلی کے بارے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کی رپورٹ سامنے لانے سے روکا گیا۔

اپنے ایک بیان میں طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا کے پاس دستخط چیک کرنے کا سافٹ ویئر ہے' خریدی گئی مقناطیسی سیاہی کو مسترد کیا گیا، انک پیڈ میں روئی کی جگہ گنے کا چھلکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں تھی، دھاندلی میں ملوث اہلکاروں کو سزا ملنی چاہیے، وزیر داخلہ نے بے بنیاد الزامات لگائے، جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلیے تیار ہوں۔

طارق ملک نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمان یا اعلیٰ عدلیہ معاونت کے لئے بلائے تو تیار ہوں، مستعفی ہوتے وقت 8 حلقوں پر کام باقی تھا، جن حلقوں کا کام مکمل کیا گیا ان میں پی ایس 209 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ایک شخص نے210 مرتبہ بوگس ووٹ ڈالے، ہر فہرست میں تصویر کیساتھ نام شائع تھا پھر ووٹ کیسے بوگس ڈالا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |