کرشمہ ساز ہیں اندازِ گیسو

بالوں کی صحت کےلیے ان کاخیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے اس کے ساتھ مختلف طریقوں سے بال بنانا بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

لمبے اور خوب صورت بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں ماڈلز: مریم، مانوی، دعا۔ فوٹو: ایکسپریس

بال خواتین کی خوب صورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لمبے اور خوب صورت بال ہر خاتون کا خواب ہوتے ہیں، لیکن اگر آپ کے بال لمبے نہیں ہیں تو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں، نرم ملائم، چمک دار بال چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، اگر انہیں مناسب انداز سے سیٹ کیا جائے تو وہ بھی بے حد حسین لگتے ہیں۔

بالوں کی بہترین صحت کے لیے ان کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ مختلف طریقوں سے بال بنانا بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے۔ بعض خواتین بال کھلے رکھنا پسند کرتی ہیںِ، جب کہ اس کے ساتھ بعض خواتین بالوں کو مختلف انداز میں گندھوانے کو بھی پسند کرتی ہیں۔ جس میں جوڑا بنانا سرفہرست ہے۔ زیر نظر تصاویر میں ہماری ماڈلز نے بھی مختلف انداز کے جوڑوں کو اختیار کیا ہے، جو دیکھنے والی آنکھوں کو خاصے بھلے معلوم ہوتے ہیں اور ساتھ ہی ہماری شخصیت کو ایک اچھوتا تاثر بھی دیتے ہیں۔




بال چاہے کسی بھی قسم کے ہوں اگر انہیں مناسب انداز میں سیٹ نہ کیا جائے تو بہترین سے بہترین میک اپ بھی آپ کو پرکشش نہیں بناسکتا۔ بال خواتین کی شخصیت کو یکسر تبدیل کردیتے ہیں اگر بہترین میک اپ اور خوب صورت ، قیمتی لباس زیب تن کرنے کے بعد کس کر چٹیا بنالی جائے تو وہ بے قیمت لگے گا، لہٰذا چہرے کی ساخت اور بناوٹ کے لحاظ سے ہیئر سٹائل کا انتخاب آپ کے حسن کو چارچاند لگادے گا۔



کچھ خواتین کا چہرہ بالکل گول ہوتا ہے، کچھ کا لمبا، بعض خواتین بیضوی چہرے کی حامل ہوتی ہیں اور بعض چوکور۔ اس لیے سب سے پہلے تو اس بات کا تعین کرنا بے حد ضروری ہے کہ آپ کے چہرے کی بناوٹ کیسی ہے ۔ اس کے بعد اختیار کیے جانے والے ہیئر اسٹائل آپ کے حسن کو چار چاند لگادے گا۔
Load Next Story