وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تشکیل

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پیر کو وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی تحریک انصاف کی درخواست گزشتہ روز درخواست کے لئے منظور کی تھی۔ فوٹو؛فائل

SYDNEY:
سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی درخواستوں پر جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق چوہدری شجاعت حسین اور پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں کی سماعت کے لئے بینچ تشکیل دے دیا۔ عدالت کی جانب سے تشکیل دیئے جانے والے بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ ہوں گے جب کہ کیس کی سماعت پیر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی تحریک انصاف کی درخواست گزشتہ روز درخواست کے لئے منظور کی تھی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران فوج اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے متضاد بیانات دیئے اور پاک فوج کے کردار کو مجروح کرنے کی کوشش کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
Load Next Story