روسی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی دفتر خاجہ

کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان سربراہوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

روسی صدر نے خط میں تعلقات مضبوط بنانے اور تجارت و معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو رائٹرز

SRINAGAR:
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا دورہ پاکستان سیکورٹی خدشات کے باعث ملتوی کردیا گیا، 2 اکتوبر کو ہونے والی چار ملکی سربراہ کانفرنس بھی منسوخ۔


دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان ،روس ،تاجکستان اور افغانستان کے درمیان چار ملکی کانفر نس 2 اور 3 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا تھی، ترجمان کےمطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری کو ایک خط میں تعلقات مضبوط بنانے اور تجارت و معاشی شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا ،روسی صدر نے خط میں اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ مستقبل قریب میں صدر زرداری سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

کانفرنس کی نئی تاریخ کا اعلان سربراہوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Load Next Story