کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان گرفتار

نیو کراچی، ناظم آباد اور کورنگی سے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک September 27, 2014
سرسید کے علاقے سے 3اغوا کاروں کو گرفتارکریا گیا،پولیس فوٹو:فائل

KARACHI: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 3 ٹارگٹ کلرز سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دستی بم اور پستول بھی برآمد کیا گیاہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھا ناظم آباد میں بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک ٹارگٹ کلر اور ڈکیت کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرکے 3 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا، پولیس کےمطابق ملزمان اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں، کورنگی میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم پانچ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے اور اس کا تعلق سیاسی جماعت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔