عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے چلنے والی 4 خصوصی ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پہلی عید ٹرین کراچی سےپشاور 3 اکتوبر کو جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سےراولپنڈی 3 اکتوبرکو رات ساڑھے8 بجےروانہ ہوگی۔


ویب ڈیسک September 27, 2014
پہلی عید ٹرین کراچی سےپشاور 3 اکتوبر کو جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سےراولپنڈی 3 اکتوبرکو رات ساڑھے8 بجےروانہ ہوگی۔، فائل فوٹو

TOKYO: پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر سے چلنے والی 4 خصوصی ٹرینیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے افراد کی سہولت کے لئے 4 خصوصی ٹرینیوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، ڈی سی ریلوے کے مطابق پہلی عید ٹرین کراچی سےپشاور 3 اکتوبر کوصبح 11 بجے جبکہ دوسری عید ٹرین کراچی سےراولپنڈی 3 اکتوبرکو رات ساڑھے8 بجےروانہ ہوگی۔ تیسری عیدٹرین کراچی سےلاہور4 اکتوبرکی صبح 11 بجے اور چوتھی عیدٹرین کراچی سےسرگودھا 4 اکتوبرکوروانہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔