سندھ کو’’ماں‘‘ کہنے والے الطاف حسین پتا نہیں کیوں اس کی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں خورشید شاہ

عمران خان کے الزامات پر نوٹس تیار کرلیا گیا ہے جو جلد ہی انہیں بھجوا دیا جائے گا،قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک September 27, 2014
جاوید ہاشمی کا سیاست میں اہم کردار ہے ضمنی انتخاب میں ان کی حمایت کا فیصلہ پیر کو پارٹی اجلاس میں ہوگا۔، سید خورشید شاہ، فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم کرنے کی بات غلط اور افسوسناک ہے جبکہ سندھ کو ماں کہنے والے الطاف حسین پتا نہیں کیوں اس کی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا 60 فیصد شہری آبادی پر خرچ ہورہا ہے لہٰذا صوبے کی تقسیم کی بات کرنا افسوسناک اور غلط ہے جبکہ سندھ کو ماں کہنے والے الطاف حسین نہ جانے کیوں اس کی تقسیم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ عمران خان کےالزامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات پر نوٹس تیار کرلیا گیا ہے جو جلد ہی انہیں بھجوا دیا جائے گا جبکہ جاوید ہاشمی کا سیاست میں اہم کردار ہے ضمنی انتخاب میں ان کی حمایت کا فیصلہ پیر کو پارٹی اجلاس میں ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں اس لیے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مسئلے کے حل کی طرف آئیں تاکہ خطے میں امن واستحکام آئے اور دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں دورہوں کیونکہ دونوں ممالک کے بجٹ کا بڑا حصہ جنگی سامان پر خرچ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔