جاپان میں پہاڑ کے اچانک لاوا اگلنے سے خاتون کوہ پیما ہلاک 30 زخمی
نکلنے والے دھویں کے بادل اور پھتروں نے 3 کلومیٹر تک کے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا، حکام
جاپانی پہاڑ ماؤنٹ آن ٹیک نے اچانک لاوا اگلنا شروع کردیا جس سے پہاڑ پر موجود سیکڑوں کوہ پیما پھنس گئے جس میں خاتون کوہ پیما ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ماؤنٹ آن ٹیک سے 7 سال بعد اچانک لاوا نکلنا شروع ہوگیا، اس وقت 250 کوہ پیما پہاڑ پر موجود تھے جس میں سے ایک خاتون کوہ پیما ہلا ک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے،زخمی کوہ پیماؤں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 10 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، کوہ پیما کا کہنا تھا کہ اسے اچانک گڑگڑاہٹ کی آوازسنائی دی اور یوں لگا کہ جیسے کوئی آندھی کی آواز ہو پھر چاروں طرف دھویں کے گہرے اورکالے بادل چھا گئے۔
جاپانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پہاڑ 3 ہزار سے زائد میٹر بلند اور ٹوکیو سے 200 کلو میٹر دورگیفو کے قریب واقع ہے اوراس نے شام کے وقت اچانک لاوا گلنا شروع کردیا جس سے نکلنے والے دھویں کے بادل نے 3 کلومیٹر تک کے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا،قریبی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دھویں کے باعث مقامی فلائٹس کو30 سے 40 منٹ تک کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
جاپانی حکام کے مطابق پہاڑ پر اب بھی 41 افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کونکالنے کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے جب کہ وزیر اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فوجی ہیلی کاپٹروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔