پشاور ایئرپورٹ پر ایک بار پھر پی آئی اے کی پرواز پرنامعلوم افراد کی فائرنگ

طیارہ ریاض سے پشاور آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،سی اے اے


ویب ڈیسک September 27, 2014
جون میں بھی پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ فوٹو؛فائل

ماشو خیل میں قومی ایئرلائن کے طیارے پر لینڈنگ کے دوران ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ماشو خیل میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز 376 پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ سعودی عرب کے شہر ریاض سے پشاور آرہا تھا کہ لینڈنگ کے دوران فائرنگ ہوئی لیکن خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو بحاظت نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی پشاور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے طیارے پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے ایک ماہ تک آپریشن معطل کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔