بلوچستانفائرنگ اوردھماکے3افرادہلاک2 لاشیںملیں

دکی میںقبائلی تصادم میں2 افرادزخمی،صحبت پورمیںچیک پوسٹ پرراکٹ سے حملہ


ایکسپریس July 12, 2012
لشکری جھنگوی مسلحہ افراد کے زےر حراست عرلاقے۔ تصویر ایکسپریس ٹریبیون

پشین، مستونگ، صحبت پور، دکی،خاران،ڈیرہ مرادجمالی میں فائرنگ، راکٹ اور بارودی سرنگ دھماکے میں3افرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے کلی غلام محمد میں مزار خان نے گھریلوتنازع پرفائرنگ کرکے اپنے بھتیجے اﷲ یارکوقتل کردیااورفرار ہوگیاجبکہ مستونگ میںنقاب پوشوںکی ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

دکی سے نمائندے کے مطابق ترین اورناصر قبیلے کی2شاخوںکے درمیان زمین کے تنازع پرفائرنگ سے دوافرادنوروزخان،اخترمحمد اور عبدالستار زخمی ہوگئے ،ڈیرہ مرادجمالی مین بازار میںموٹرسائیکل سواروںکی فائرنگ سے عبدالستار جاںبحق جبکہ ایک شخص محمدعظمت زخمی ہوگیا،پولیس نے ملزم اﷲ ڈنہ کوگرفتارکرلیاجبکہ صحبت پورسے نمائندے کے مطابق چیک پوسٹ احمدخان کھوسہ میںنامعلوم افرادنے راکٹ فائرکیااورفائرنگ کی،خاران سے نمائندے کے مطابق مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص محمد عمرنوشیروانی جاںبحق جبکہ 2افرادزبیراورریاض سرگلزئی زخمی ہوگئے،

ادھرکوئٹہ کے علاقے میاںغنڈی میںسیٹلائٹ ٹائون امام بارگاہ کے پیش امام سمیت دوافرادکوتیزدھارآلے سے قتل کردیاگیاپولیس کے مطابق میاںغنڈی میںپہاڑسے2لاشیںملی ہیںجن کی جیب سے پرچی ملی ہے جس میںان کے نام حسیب عباس زیدی اورنورعلی تحریرتھے،پولیس کے مطابق دونوںمقتولین کوچندروزاغواکیاگیاتھا،اہلخانہ شیںاسپتال سے لے گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے،دریںاثناخبررساں ادارے این این آئی کے مطابق کالعدم مذہبی تنظیم لشکرجھنگوی نے کوئٹہ میںسنی علماکرام ،حفاظ کرام اورسنی مسلمانوں کوشہید کرنے مساجداورمدارس میںبم دھماکے کرکے مسلمانوں کوشہیداورزخمی کرنے والے ماسٹرمائنڈزکوگرفتارکرکے مکمل تحقیقات کے بعدلشکر جھنگوی کی شرعی عدالت میںمقدمہ چلاکردہشت گردوںسیدحسیب شاہ اورنور علی سے تمام علما کرام حفاظ کرام کا قصاص لے لیاہے،

لشکرجھنگوی کے ترجمان ابوبکر صدیق نے این این آئی کوفون پربتایاکہ 2 سال سے کوئٹہ میں درجنوں علما اور مسلمانوں کو شہید کیا گیا لیکن انتظامیہ ایک بھی دہشتگردکوگرفتارنہیںکرسکی،اگرایک یادوبدقسمتی سے گرفتار بھی ہوئے توان کوچھوڑدیاگیالہٰذاامیر لشکرجھنگوی بلوچستان کے حکم پرتنظیم کے خفیہ گروپ نے قاتلوںکاسراغ لگاناشروع کیاجس کیلیے دوٹیمیںتشکیل دی گئیںجنھوںنے اﷲ تعالیٰ کی مددسے قاتلوںکاسراغ لگاکر انھیں گرفتار کیا اور دونوںنے اپنے جرم کااعتراف کرلیااوران کارروائیوں میں ملوث بیرونی اوراندرونی ہاتھوںکوبے نقاب کیاجن کی وڈیو بنائی گئی ہے جو بہت جلدمیڈیاکے سامنے چلائی جائیگی،ترجمان نے کہاکہ ملزمان کواسلامی طریقے سے ذبح کیاگیااوران دہشت گردوںکے انکشاف پرجن دوسرے دہشت گردوںکاپتہ چلا ہے ان کوبھی جلدگرفتارکرکے عبرت کانشان بنائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |