عمران خان کی سول نافرمانی کی بات ان کے خاندان نے بھی نہیں مانی پرویز رشید

شاہ محمود قریشی نے بھی سول نافرمانی کی تحریک نہیں مانی تو اور لوگ کیسے مانیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک September 27, 2014
عمران خان تکبر میں اندھے ہوچکے ہیں وہ ہر رات ایک نئی کہانی سناتے ہیں، پرویزرشید، فوٹو: فائل

SUKKUR:

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہےکہ عمران خان کی سول نافرمانی کی بات ان کے خاندان نے بھی نہیں مانی۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے چلائی جانے والی سول نافرمانی کی تحریک کو عوام نے بری طرح مسترکردیا اور ان کے اپنے خاندان نے بھی اس تحریک کو نہیں مانا جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے بھی سول نافرمانی کی تحریک نہیں مانی تو اور لوگ کیسے مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تکبر میں اندھے ہوچکے ہیں وہ ہر رات ایک نئی کہانی سناتے ہیں اور شہر فتح کرنے کی بات کرتے ہیں جبکہ لاہور اور پاکستان اس کے ہیں جسے عوام نے الیکشن میں مینڈیٹ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔