جولائی 2014ء بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 114 فیصد کا اضافہ
خوراک ومشروبات، فارماسیوٹیکلز،ٹیکسٹائل،پٹرولیم،انجینئرنگ، ربر،کھاد، الیکٹرونکس، کیمیکلز، لیدراور آئرن واسٹیل سیکٹر۔۔۔
RAWALPINDI:
بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران سال بہ سال 1.14 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ماہانہ بنیادوں پر ایل ایس ایم سیکٹر 2.55 فیصد سکڑ گیا۔
پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق جولائی 2014 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر اضافے میں اشیائے خوراک ومشروبات، فارماسیوٹیکلز اور ٹیکسٹائل کے شعبے نے اہم کردار ادا کیا۔
اس دوران خوراک و مشروبات کی پیداوار میں 7.78 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فارماسیوٹیکلز کی پیداوار 7.54 فیصد اور ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار 1.51 فیصدبڑھی، مالی سال کے پہلے ماہ میں کوک وپٹرولیم پروڈکٹس 2.81 فیصد، انجینئرنگ پراڈکٹس 33.04 فیصد، ربر پروڈکٹس 5.51 فیصد، کھادسیکٹر 5.43 فیصد، الیکٹرونکس 2.80 فیصد، کیمیکلز 8.70 فیصد، لیدرپروڈکٹس 0.67 اور آئرن و اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 10.49 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم بعض شعبوں کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی۔
پی بی ایس کے مطابق جولائی 2014 کے دورانغیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار میں جولائی 2013 کے مقابلے میں 13.21 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 73.54، آٹوموبائلز 9.58 اور پیپراینڈ بورڈ کی پیداوار میں 1.01 فیصد کمی ہوئی۔