ٹارگٹ کلرز کی اطلاع دینے والے کیلیے 5 لاکھ انعام کا اعلان

قاتلوں کی پشت پناہی کرنیوالوں کی اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رہے گا


Staff Reporter September 28, 2014
شہری ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں، اطلاع دینے والوں کو تحفظ دینگے، ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے ٹارگٹ کلرز کی اطلاع دینے والے افراد کو 5 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے جن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

رینجرز ترجمان میجر سبطین کے مطابق سندھ رینجرز نے ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی اطلاع دینے والوں کو 5 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے، قانون پسند شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹارگٹ کلرز اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں سے متعلق سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر فوری طور پر اطلاع دیں۔

اطلاع دینے والوں کے نام اور ان کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی سطح پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، شہریوں کی جانب سے تعاون اور معلومات فراہم کرنے کے باعث شہر کے ماحول میں مزید بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔