انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی 14 ویں سالگرہ

گوگل امریکہ کی مارکیٹ میں65 فیصد شیئر کے ساتھ سب سے آگے ہے۔


ویب ڈیسک September 27, 2012
گوگل امریکہ کی مارکیٹ میں65 فیصد شیئر کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ فوٹو: فائل

GALLE: دنیا کا معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی 14 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد گوگل آج انٹرنیٹ کی دنیا کی سب سےزیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ 72 ار ب ڈالرز سےزائد کےاثاثوں کے مالک گوگل نےاپنے سفرکا آغاز 1998 میں کیلیفورنیا کے مینلو پارک میں واقع ایک گیراج سےکیا تھا، تاہم 2004 میں گوگل ارتھ منظرعام پرآئی اور دو برس بعد گوگل نے ویڈیو براؤزنگ کی سب سےمعروف ویب سائٹ یو ٹیوب خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، گوگل امریکہ کی مارکیٹ میں65 فیصد شیئر کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں