لاہور پی ٹی سی ایل کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی متعدد علاقوں میں ٹیلی فون سروس معطل

پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اور ایکسچینج میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا

پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اور ایکسچینج میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ نے 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

MIRPUR:
ایجرٹن روڈ پر واقع پی ٹی سی ایل کی عمارت کے چوتھے اور پانچویں فلور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے شہر کے متعدد علاقوں میں ٹیلی فون لائنیں اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر اور ایکسچینج میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چوتھے اور پانچویں فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے چوتھے اور پانچویں فلور کی کھڑکیوں کے شیشے توڑے گئے اور بلآخر 2 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا تاہم ٹیلی فون ایکسچینج میں لگنے والی آگ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں ٹیلیفون سروس معطل ہوگئی جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی۔
Load Next Story