خیبرایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں 6دہشتگرد ہلاک

واقعے کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی۔


ویب ڈیسک September 28, 2014
چند روز قبل سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 اہم کمانڈر مارے گئے تھے۔ فوٹو : فائل

جمرود میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 6 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈئی میں دہشتگردوں نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ واقعے کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے تاہم فورسز کی جانب سے کوئی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 اہم کمانڈر مارے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں