جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک 4 زخمی

ڈرون طیاروں نے وانا کے علاقے کریکوٹ میں ایک کمپاؤنڈ پر راکٹ داغے۔


ویب ڈیسک September 28, 2014
پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کو ملک کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا جاتا رہا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے کریکوٹ میں ایک کمپاؤنڈ پر 2 راکٹ داغے، حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد بھی ڈرون حملے کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے زیادہ تر شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کئے جاتے ہیں اور رواں برس جنوبی وزیرستان میں پہلا ڈرون حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں