کراچی سے لاہور جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کے’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

انتظامیہ کی جانب سے ہر بار نیا وقت دینے کے بعدمسافروں نے ایئرپورٹ پر ہی’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔


ویب ڈیسک September 28, 2014
پی آئی اے کاعملہ ہر گھنٹہ گزرنے کے بعد ایک گھنٹے کا وقت دے دیتاہے، مسافروں کا شکوہ فوٹو: فائل

لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی روانگی میں تاخیر سے تنگ آئے ہوئے مسافروں نے ایئرپورٹ پر احتجاج کرتے ہوئے ''گو نواز گو'' کے نعرے لگا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجےروانہ ہونا تھا تاہم 8 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی اور مسافر ایئرپورٹ پر پرواز کی روانگی کا انتظار کررہے ہیں، پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسلسل نیا وقت دینے کے بعد پرواز کے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر ہی ''گو نواز گو'' کے نعرے لگانا شروع کردیئے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل کراچی ہی سے اسلام آباد جانے والی ایک پرواز میں 2 ارکان پارلیمنٹ کے باعث ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی تھی جس پر مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں ارکان کو طیارے سے باہر نکال دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں