ہم سے غلطیاں ہوئیں جس کیلئے ہمدردوں سے ذاتی طور پر معافی مانگتا ہوں بلاول بھٹوزرداری

اگر پیپلزپارٹی کے ہمدرد کسی اورجماعت میں شامل ہونے کاسوچ رہے ہیں تو سوچ سمجھ کرفیصلہ کریں،چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک September 28, 2014
پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور پارٹی کے اندر احتجاج کو خوش آئند سمجھتی ہے،بلاول بھٹوزرداری۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کے لئے وہ اپنے ہمدردوں سے انفرادی طورپرمعافی مانگتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی کے ہمدردکسی اورجماعت میں شامل ہونے کاسوچ رہے ہیں توسوچ سمجھ کرفیصلہ کریں، ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی سے ماضی میں کئی غلطیاں ہوئی ہیں تاہم پیپلز پارٹی دوبارہ کارکنوں کا بھروسہ حاصل کرنےکےلیےپُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور پارٹی کے اندر احتجاج کو خوش آئند سمجھتی ہے لیکن ہمدرد کسی ایسی غیر جمہوری جماعت کے ساتھ تعاون نہ کریں جو انتہا پسندی کی حمایت کرتی ہیں اگر ہمدرد پیپلز پارٹی سے مایوس ہیں تو احتجاج کے اور بھی راستے ہیں لیکن ہماری خامیوں کی سزاپاکستان اورجمہوریت کونہ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں