الیکشن کمیشن کی بلوچستان کی قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی تجویز

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز رجسٹر ہوچکے ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2012
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز رجسٹر ہوچکے ہیں، فوٹو فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی قومی اورصوبائی اسمبلی میں نشستیں بڑھانے کی تجویز پیش کردی۔

چئیرمین الیکشن کمیشن فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس ہوا،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں 8 کروڑ 40 لاکھ ووٹرز رجسٹر ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تجویز پیش کی ہے کہ بلوچستان کے لئے قومی اورصوبائی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اورہر ضلع سے ایک قومی اور صوبائی اسمبلی نشست مختص کردی جائے۔

مسلم لیگ(ق)کے رہنما مشاہد حسین سید نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہ پہلا الیکشن کمیشن ہے جس کی تائید تمام سیاسی جماعتوں نے کی ہے، مشاہد حسین نے الیکشن کمیشن میں پیش تجاویز کی تصیلات بتائیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دہری شہریت رکھنے والے ووٹ تو دے سکتے ہیں لیکن کابینہ اور پارلیمینٹ کے رکن نہیں بن سکتے۔انھوں نے مزید کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ذریعے فنڈنگ کی جائے۔

چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کمیشن کے 7 اجلاس میں شرکت کی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس ایڈمنسٹریٹر اختیارات ہونے چاہئے تاکہ فوری طور پر کوئی بھی حکم جاری کیا جاسکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے، آئینی تقاضے کے تحت ہمارا سر جھکا ہوا ہے، ہم ملک میں صاف و شفاف اتنخابات چاہتے ہیں، موجودہ اسمبلیوں کی آئینی مدت 18 مارچ تک ہے، وقت آنے پر نگران حکومت کے لئے بامعنی مشاورت کریں گے اورمیں امید رکھتا ہوں کہ ماضی کی طرح اس معاملے پر بھی اتفاق رائے ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |