دیگر صوبوں کی نسبت سندھ میں آٹا سستا ہے محکمہ خوراک

سندھ پہلی بار ایکسپورٹ کی پوزیشن پر پہنچا، کسانوں کو 4 ارب 70 کروڑ کی سبسڈی دی جارہی ہے


INP September 29, 2014
سندھ پہلی بار ایکسپورٹ کی پوزیشن پر پہنچا، کسانوں کو 4 ارب 70 کروڑ کی سبسڈی دی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

محکمہ خوراک صوبہ سندھ نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں آٹے کی قیمت کم ہے جبکہ ملکی تاریخ میں صوبہ سندھ گندم برآمد کرنے کی پوزیشن پر پہنچا ہے۔

صوبائی حکومت کسانوں کو 4ارب70کروڑ روپے کی رعایت دے رہی ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں صوبہ سندھ کے محکمہ خوراک نے کہا کہ ملک بھر میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ کے اندر آٹے کی قیمت اب کم ہے جو صوبائی حکومت کی بہتر پالیسی و مینجمنٹ کا نتیجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملکی تاریخ میں صوبہ سندھ پہلی مرتبہ گندم بر آمد کرنے کی پوزیشن پر پہنچا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ سندھ حکومت کسانوں کو ہر سال 4ارب 70کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ محکمہ خوراک سندھ 33کروڑ روپے کی کرپشن کرنے والے افسران سے کرپشن کی رقم وصول کرنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں