ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے دی

انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے


ویب ڈیسک September 27, 2012
انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے(فوٹو : فائل)

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

وویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے لارا مارش سب سے زیادہ 54 رنز بنا کرآوٹ ہوئیں۔

پاکستانی ٹیم بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور میں 90 رنز پر آل آوٹ ہو گئی، جبکہ پاکستانی ویمن ٹیم کی جانب سے جویریہ خان 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں، باولنگ میں ثناء میر نے 2 ، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 1 ،1 وکٹ حاصل کی، پاکستانی ویمن ٹیم اگلا میچ 29 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں