400 گول کا سنگ میل عبور کرنے کا سوچا نہیں تھا میسی

اسٹرائیکر نے بارسلونا کیلیے 359 اور ارجنٹائن کیلیے 42 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔


Sports Desk September 29, 2014
اسٹرائیکر نے بارسلونا کیلیے 359 اور ارجنٹائن کیلیے 42 مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا۔ فوٹو؛ فائل

ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے 400 گول داغنے کا سنگ میل عبورکرلیا، انھوں نے یہ کارنامہ ہفتے کی شب گرینیڈا کلب کیخلاف ٹیم کی 0-6 سے فتح میں انجام دیا۔

برازیلین اسٹرائیکر نیمار نے ہیٹ ٹرک بنائی جبکہ میسی نے 2 اور ایوان ریکیٹک نے ایک مرتبہ گیند کو جال کے سپرد کیا، میسی نے 62 ویں منٹ میں اپنا پہلا گول داغ کر سنگ میل عبور کیا جبکہ 82ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچاکر انھوں نے مجموعی گولز کی تعداد 401 کرلی،اس پرفارمنس کے بعد میسی نے بارسلونا کیلیے 359 جبکہ بین الاقوامی سطح پر ارجنٹائن کیلیے 42 گول داغے ہیں، انھوں نے مجموعی طور پر 525 میچز کھیلے ہیں، اس سنگ میل تک پہنچنے پر میسی نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں 400 گول اسکور کرپاؤں گا۔

چار مرتبہ پلیئرآف دی ایئر کا اعزاز پانے والے میسی نے اپنے پرستاروں اور بہی خواہوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کارنامے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مجھے خیرسگالی پیغامات دینے والے تمام افراد کا مشکور ہوں، میں ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ بھی سخت محنت کو اپنا شعار بنائے رکھتے ہوئے مزید کارنامے بھی انجام دینے کی کوشش کروں گا، بارسلونا کے نئے کوچ اینروئک نے کہاکہ میرے لیے 27 سالہ اسٹرائیکر کی اس پرفارمنس کو دیکھنا خوش کن رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں