سندھ ہائیکورٹ محکمہ لائیو اسٹاک کی رپورٹ مسترد سماعت کل تک ملتوی
بحرین نے اسکیتھی ماوتھ بیماری کی بنیاد پر بھیڑوں کو مسترد کردیاتھا
GUJRANWALA:
سندھ ہائیکورٹ میں آسڑیلوی بھیڑوں سے متعلق کیس میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اپنی رپورٹ پیش کردی، جس میں آسٹریلوی بھیڑوں میں اینتھرکس کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے، عدالت نے رپورٹ مسترد کردی۔
سند ھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے سماعت کل تک ملتوی کردی، محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر نذیر حسین کلہوڑو نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ مردہ آسڑیلوی بھیڑوں کے نمونے میں اینتھرکس کی علامات پائی گئیں، جسٹس مقبول باقر نے رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ بھیڑوں کے نمونے نہیں لئے گئے اب آپ غلط بیانی کررہے ہیں۔
عدالت میں آسڑیلیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمیشن کا خط پیش کردیاگیا، جس کے مطابق بحرین نے اسکیتھی ماوتھ بیماری کی بنیاد پر بھیڑوں کو مسترد کردیاتھا۔