حاجیوں سے لوٹی گئی رقم کی واپسی التوا کا شکار

حج سیزن شروع ہونے کے باعث اکتوبر تک رقم کی واپسی ممکن نہیں،ذرائع


Qaiser Sherazi September 29, 2014
حج سیزن شروع ہونے کے باعث اکتوبر تک رقم کی واپسی ممکن نہیں،ذرائع فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی دور میں حاجیوں سے لوٹی گئی رقم کی واپسی التوا کا شکار ہوگئی۔

حج اسکینڈل کیس میں گرفتارسابق وفاقی وزیرمذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کے مبینہ فرنٹ مین جسے سعودی عرب سے گرفتار کرکے لایا گیا تھا اس سے وصول کی جانیوالی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی سعودی عرب میں حج سیزن شروع ہوجانے سے رک گئی ہے۔

ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں حج اور عید کی چھٹیاں ہوگئی ہیں اس وجہ سے تمام متعلقہ دفاتر بند ہوچکے ہیں۔ملزم نے سعودی عرب کے بنک سے کمیشن میں وصول کی جانیوالی رقم سعودی عرب سے منگوا کر قومی خزانہ میں جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا اب یہ رقم سعودی عرب سے واپس لانے کی قانونی کارروائی اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شروع کی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |