ایف بی آر نے اصل آمدنی چھپانےاورٹیکس چوری میں ملوث کرکٹرز کی فہرست تیار کرلی

بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کروائے گئے


ویب ڈیسک September 27, 2012
بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کروائے گئے. فوٹو فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان محمد حفیظ سمیت کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث کرکٹرزکی فہرست تیار کرلی، کرکٹرز کو نوٹس جاری۔

ایکسپریس نیوزکو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ اور کاونٹی کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد مطلوبہ آمدنی سے کم ٹیکس ادا کررہی ہے، بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس بھی جمع نہیں کروائے گئے، جبکہ بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے گوشوارے تو جمع کروائے ہیں مگر ان گوشواروں کے میں اصل آمدنی ظاہر نہیں کی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹرز کی تمام تر تفصیلات پر مبنی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کپتان، حفیظ احمد، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک، شاہد خان آفریدی، عبدالرزاق ،اظہر علی، عمران فرحت، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، سعید اجمل، توفیق الرحمٰن، محمد عمر اکمل، وہاب ریاض، عبدالرحمٰن، اسد شفیق، تنویر احمد، عمر گُل، شعیب اختر،سہیل تنویر،یاسر عرفات شامل ہیں، دستاویز کے مطابق مذکورہ کھلاڑیوں میں سے سہیل تنویر، عمر گُل،یاسر عرفات ،تنویر احمد،اسد شفیق،عبدالرحمٰن،وہاب ریاض،محمد عُمر اکمل،توفیق عُمر،سعید اجمل،رانا نوید الحسن،محمد حفیظ،مصباح الحق،کامران اکمل اور عمران فرحت کی طرف سے انکم ٹیکس گوشوارے تک جمع نہیں کروائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں