لاہور ہائیکورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد

اسلحہ اپنے تحفظ کے لئے رکھا ہوا تھا، معلوم نہیں تھا کہ عدالت میں اسلحہ لانا منع ہے، خاتون


ویب ڈیسک September 29, 2014
عابدہ اور اس کے شوہرکو تحویل میں کے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے سے خاتون کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد کر لیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں پیشی کے لئے آنے والی خاتون عابدہ کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے پرس سے ایک 30 بور کا پستول اور گولیوں سے بھرا میگزین برآمد ہوا۔ شاد باغ کی رہائشی عابدہ کے بھانجے سے پسند کی شادی کر رکھی تھی اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کیس کی سماعت کے لئے عدالت آئی تھی۔

عابدہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس نے اسلحہ اپنے تحفظ کے لئے رکھا ہوا تھا اور وہ پہلی بار عدالت آئی تھی، معلوم نہیں تھا کہ عدالت میں اسلحہ لانا منع ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پستول اور میگزین تحویل میں لے کر خاتون اور اس کے شوہر کو تھانہ انار کلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں