قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا
109 خصوصی پروازوں کے تحت 55 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا، ترجمان پی آئی اے
قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے جس کے تحت 109 خصوصی پروازوں کے تحت 55 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا گیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی پی آئی اے کی جانب سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کے لئے قبل از حج آپریشن 32 روز تک جاری رہا جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں سے 109 خصوصی پروازیں کے ذریعے 43 ہزار جب کہ معمول کی پروازوں سے 12 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ اس آپریشن میں پی آئی اے نے کوئی طیارہ لیز یا کرائے پر نہیں لیا اور پی آئی اے نے پورا عمل 747 اور 777 طیاروں کی مدد سے مکمل کیا۔