وزیراعظم سمیت11اہم شخصیات کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک September 29, 2014
دو روز قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا تھا، فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے عدالتی حکم پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 11 اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کی درخواست پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاتھا، مقدمے کے اندراج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں