عام انتخابات میں ضرورت پڑی تو فوج طلب کروں گا چیف الیکشن کمشنر

سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک September 27, 2012
چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں. فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اگرآئندہ عام انتخابات میں ضرورت پڑی تو فوج طلب کرلوں گا۔

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں کیونکہ شفاف انتخابات ہی ملک کا مستقبل بدل سکتے ہیں۔

فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ذمہ دار ہم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ نئی نسل کو آگے بڑھ کر ملک کے مستقبل کی خاطراپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال کرنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |