حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے وزیراعلیٰ سندھ
ملک بھر میں ایک ہی جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں، سید قائم علی شاہ
DUBAI:
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مناسب نوٹس پر بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے اور سندھ حکومت مناسب نوٹس پر انتخابات کے لیے تیار ہیں تاہم ملک بھر میں ایک ہی جیسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قدم بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام کو عدالت میں چیلنج کیا گیا جو آج تک زیر التوا ہے۔