کرغیزستان میں لڑکی نے بال کھا کھا کر اپنے پیٹ میں 4 کلو وزنی گچھا بنالیا
لڑکی پچھلے کئی سالوں سے اپنے سر،کارپیٹ اورزمین پر گرے بالوں کو اٹھاٹھا کر کھارہی تھی جواس کی زندگی کیلئے وبال بن گیا
کرغیزستان میں لڑکی نے بال کھا کھا کر اپنے پیٹ میں 4 کلو وزنی گچھا بنالیا تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے اس کا یہ گچھا نکال دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 سالہ الیکسیوا جس کا تعلق کرغیزستان سے ہے پچھلے کئی سالوں سے اپنے سر،کارپیٹ اورزمین پر گرے بالوں کو اٹھا کر کھاتی تھی لیکن اس کا یہ شوق ہی اس کی زندگی کا وبال بن گیا اورایک دن پیٹ میں اچانک درد اٹھنے کے باعث اسے اسپتال منتقل کیا گیا اور جب اس کا الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو ڈاکٹریہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیٹ میں بالوں کا ایک بہت بڑا گچھا موجود تھا، ڈاکٹروں نے فوری طور پرلڑکی کے پیٹ کا آپریشن کرکے4 کلو وزنی بالوں کا گچھا نکال دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق الیکسیوا کو جب اسپتال لایا گیا تو اسے نہ صرف پانی کی کمی کی شکایت کا سامنا تھا بلکہ وہ کچھ کھانے پینے سے بھی قاصر تھی، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اسپتال کی میڈیکل ٹیم حیران تھی کیوں کہ ہم نے اس طرح کا آپریشن اس سے قبل نہیں کیا تھا۔