امیر طبقے کیلیے فیس بک طرز کی علیحدہ سائٹ متعارف

فیس بک کے مقابلے میں سوشل میڈیا ویب سائیٹ ’ایلو‘ بھی آگئی ہے جس نے آتے ہی اپنی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔


Net News September 30, 2014
فیس بک کے مقابلے میں سوشل میڈیا ویب سائیٹ ’ایلو‘ بھی آگئی ہے جس نے آتے ہی اپنی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ فوٹو : فائل

فیس بک کے مقابلے میں سوشل میڈیا ویب سائیٹ 'ایلو' بھی آگئی ہے جس نے آتے ہی اپنی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

یاد رہے کہ ''ایلو'' کو اپنی پرائیویسی اور ایڈورٹائزنگ پالیسی کے حوالے سے''فیس بک مخالف'' قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ ویب سائیٹ صرف امیر طبقے کے لیے ہے جہاں پیسوں کے عوض اکاؤنٹ بنیں گے۔ گزشتہ سال ایک ''پرائیویٹ'' سوشل نیٹ ورک کی شکل میں تشکیل دی جانے والی سائٹ ''ایلو '' حال ہی میں لانچ ہوگئی ہے تاہم اس میں شمولیت کے لیے کسی صارف کی جانب سے مدعو یا دعوت دینے کی شرط عائد ہے۔

محدود سپلائی اور زیادہ طلب کے باعث یہ دعوت نامے ای بے پر آن لائن 500 ڈالرز تک فروخت کیے جارہے ہیں، کچھ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لوگوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ''ایلو'' کو فی گھنٹہ 35 ہزار درخواستیں مل رہی ہیں۔ کمپنی کاموقف ہے کہ وہ اشتہارات فروخت نہیں کرتی اور نہ ہی صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی کو فروخت کیا جاتا ہے، ایسے سوشل نیٹ ورک پر یقین رکھتے ہیں جس میں خود مختاری ملے ناں کہ وہ دھوکے، جبر اور سازش کا ٹول بن جائے، وہ ایسی جگہ ہو جہاں رابطے، تخلیق اور زندگی کو اچھا بنایا جاسکے، کیونکہ آپ کوئی پراڈکٹ نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں