ایف بی آر ممبر بی ٹی بی اور چیف کوآرڈینیٹر آف ڈیٹا پراسیسنگ سینٹر کی تشکیل نو
ایف بی آر کے ممبر براڈننگ آف ٹیکس بیس کا عہدہ ڈائریکٹر جنرل براڈننگ آف ٹیکس بیس میں تبدیل کردیا گیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ممبر براڈننگ آف ٹیکس بیس (بی ٹی بی) اور چیف کوآرڈینیٹر آف ڈیٹا پراسیسنگ سینٹر کے عہدوں کی تشکیل نو کردی ہے۔
''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی بورڈ ان کونسل نے ایف بی آر کے ممبر براڈننگ آف ٹیکس بیس کا عہدہ ڈائریکٹر جنرل براڈننگ آف ٹیکس بیس میں تبدیل کردیا، اب ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ممبرکے بجائے ڈائریکٹر جنرل بی ٹی بی تعینات ہوگا جبکہ ریجنل ٹیکس آفسز میں کمشنرز براڈننگ آف ٹیکس بیس تعینات ہونگے جوڈی جی بی ٹی بی کو رپورٹ کریں گے، اس کے علاوہ ایف بی آر کی بورڈ ان کونسل نے چیف کوآرڈینیٹر ڈیٹا پراسیسنگ سینٹر کے آفس کو ڈائریکٹر جنرل ڈیٹا پراسیسنگ آفس میں تبدیل کردیا ہے۔
اس بارے میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے بتایا کہ مذکورہ عہدوں کی تشکیل نو ایف بی آر کے ممبر ایڈمن کی تجویز پر کی گئی ہے اور اس کا بنیادی مقصد ایف بی آر اور فیلڈ آفسز کی ورکنگ میں الائنمنٹ پیدا کرنا اور ورکنگ کو بہتر بنانا ہے تاکہ ٹیکس وصولیاں اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں اضافہ ہوسکے۔