سائنس نے غائب ہونا ممکن بنا دیا

تصویر میں نظر آنے والے ہاتھ کے سامنے مخصوص عدسہ لانے پر عدسے کے سامنے والا حصہ غائب ہو گیا اور۔۔۔


Net News September 30, 2014
تصویر میں نظر آنے والے ہاتھ کے سامنے مخصوص عدسہ لانے پر عدسے کے سامنے والا حصہ غائب ہو گیا اور ہاتھ کے پیچھے بنے دیوار پر ڈبے صاف نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

ذرا غور کیجیے آپ کو ایک جادوئی چادر مل جائے جسے اوڑھنے پر آپ تو سب کچھ دیکھ سکیں لیکن کوئی بھی آپ کو نہ دیکھ سکے تو آپ کیسا محسوس کریں گے۔

یقیناً آب بھی کہیں گے کہ ایسا تو صرف کہانیوں یا فلموں میں ہوتا ہے۔ اگرچہ بظاہر تو یہ ناممکن نظر آتا ہے لیکن یہ سچ ہے کہ امریکی سائنسدانوں نے یہ ممکن بنا دیا ہے کہ چیزوں کو غائب کر دیا جائے۔ بعض ٹھوس اجسام آپ کے سامنے ہونے پر بھی نظر نہ آئیں جب کہ ان کے پیچھے والی اشیاء ایسے گویا ان کے سامنے سوائے ہوا کے کچھ نہیں، ذرا تصویر میں نظر آنے والے ہاتھ کو دیکھیے۔ اس کے سامنے مخصوص عدسہ لانے پر عدسے کے سامنے والا حصہ غائب ہو گیا اور ہاتھ کے پیچھے بنے دیوار پر ڈبے صاف نظر آ رہے ہیں۔

یہ ناقابل یقین ایجاد امریکا کی رو چیسٹر یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی اور اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ طریقہ سستا بھی ہے اور اس کے ذریعے غائب کیے گئے اجسام کسی بھی طرف سے دیکھنے پر نظر نہیں آتے۔ یہ دراصل عدسوں کا ایک تہہ در تہہ نظام ہے جس کے ذریعے ہاتھ چہرے اور ایک پیمانے کو غائب کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا گیا۔اس پراجیکٹ پر محض ایک لاکھ روپے کا خرچ آیا اور سائنسدان محض دس ہزار روپے میں اس قسم کا سادہ نظام گھر پر تیار کرنے کا طریقہ جاری کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں