جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے قائم علی شاہ

شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ کو بڑھایا جائےاور تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کی جائے، قائم علی شاہ

شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ کو بڑھایا جائےاور تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کی جائے، قائم علی شاہ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےکہا ہےکہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف سخت کارروائی کرکے ان کا خاتمہ کیا جائے۔


وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن وامان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کو ہدایت کی کہ مشترکہ کارروائی کرکے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں پولیس پیٹرولنگ کو بڑھایا جائےاور تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کمشنرکراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچی آبادیوں میں قائم کی گئی غیرقانونی جھگیوں کوختم کیا جائے اور سرکاری زمینوں سے قبضے ختم کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story