کولکتا نائٹ رائیڈرز کے سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار

کولکتا نائٹ رائیڈرز اور ڈولفنز کے میچ کے دوران امپائرز نے سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا


ویب ڈیسک September 30, 2014
ایکشن پر اعتراض کے بعد چیمپئنز لیگ انتظامیہ نے سنیل نارائن کو وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے تاہم ان ان کی بولنگ پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

چیمپئنز لیگ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے اسپن بولر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیمپئنز لیگ میں کولکتا نائٹ رائیڈرز اور ڈولفنز کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرز نے سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا جس کے بعد چیمپئنز لیگ انتظامیہ نے انہیں وارننگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے تاہم ان ان کی بولنگ پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیمپئنز لیگ میں پاکستان کی نمائندہ ٹیم لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ اور عدنان رسول کے بولنگ ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں