پاکستان ایشین گیمز ہاکی میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کافائنل میں مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں 2 اکتوبرکوگولڈ میڈل کےحصول کیلئےآمنےسامنے ہوں گی


/ September 30, 2014
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پرہوا جس میں پاکستان کی جانب سے 6 گول جبکہ ملائشین کھلاڑی 5 گول کرسکے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD:

پاکستان ایشین گیمزہاکی کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔


جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشین گیمز مقابلوں میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور کرکٹ کے بعد ہاکی میں بھی پاکستان گولڈ میڈل کے حصول کے لئے صرف ایک میچ دوری پر ہے۔ سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف قومی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم پہلے دو ہاف میں دونوں جانب سے کوئی گول نہیں کیا گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنیلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے 6 گول کئے گئے جبکہ ملائشین کھلاڑی 5 گول کر سکے۔


قومی ٹیم کا فائنل میں مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا اور دونوں ٹیمیں 2 اکتوبر کی سہہ پہر 3 بجے گولڈ میڈل کے حصول کے لئے آمنے سامنے ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔