لیسکو نے بجلی کے بل کی عدم ادائیگی پرعمران خان کوقانونی نوٹس بھجوا دیا

عمران خان نے 10 روز میں واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کے گھر کی بجلی منقطع کردی جائے گی، لیسکو کا نوٹس


ویب ڈیسک September 30, 2014
عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک کے تحت اپنے گھر کے بجلی کا بل ادا نہیں کیا فوٹو: فائل

لیسکو نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو 10 روز میں ان کے ذمہ بجلی کا بل ادا کرنے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے لاہور کے علاقے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ کا بجلی کا بل ادا نہیں کیا جس پر لیسکو حکام نے انہیں قانونی نوٹس بھجوایا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 10 روز میں ادائیگی نہ کی تو ان کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بل سمیت دیگرٹیکسز حکومت کو ادا نہ کرے جب کہ اس دوران انہوں نے اپنے بجلی کے بل کو آگ بھی لگادی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں