خاتون رکن پارلیمنٹ کودھمکی آمیزپیغام بھیجنے پربرطانوی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

پیٹرنن سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے رکن پارلیمنٹ اسٹیلا کریزی کو دھمکی آمیز اور نازیبا پیغامات بھیجا کرتا تھا


ویب ڈیسک September 30, 2014
پیٹرنن سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے رکن پارلیمنٹ اسٹیلا کریزی کو دھمکی آمیز اور نازیبا پیغامات بھیجا کرتا تھا، فوٹو:دی گارجین

ISLAMABAD: برطانوی عدالت نے پیٹرنن نامی شہری کو رکن پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر18ہفتے قید کی سزا سنادی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ پیٹرنن نامی شخص ٹوئٹر کے ذریعے رکن پارلیمنٹ اسٹیلا کریزی کو دھمکی آمیز اور نازیبا پیغامات بھیجا کرتا تھا۔ پیٹرنن نے یہ پیغامات رکن پارلیمنٹ اسٹیلا کریزی کو 10 پاؤنڈ کے نوٹ پر جین آسٹن کی تصویر شائع کرنے کی مہم چلانے پر بھیجے تھے، جس پر لندن کی مجسٹریٹ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ پیٹر نن نے رکن پارلیمنٹ کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جس پر انہیں 18 ہفتے قید کی سزا کا حکم سنایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔