شاہ محمود قریشی نے اپنے ہی قائد عمران خان کی سول نافرمانی تحریک کی نافرمانی کردی

شاہ محمود قریشی نے دونوں بل مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے جس کی وجہ سے انہیں اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑی۔


ویب ڈیسک September 30, 2014
شاہ محمود قریشی نے پہلے ملتان اور اس کے بعد لاہور کی رہائش گاہ کے بل جمع کرائے، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ہی قائد عمران خان کی جانب سے چلائی جانے والی سول نافرمانی کی نافرمانی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی سول نافرمانی کی تحریک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی رہائش گاہ کے بل جمع کرادیئے۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنی لاہور اور ملتان کی رہائش گاہ کے بجلی کے بل جمع کرادیئے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے پہلے ملتان اور اس کے بعد لاہور کی رہائش گاہ کے بل جمع کرائے جبکہ دونوں بل مقررہ تاریخ کے بعد جمع کرائے گئے جس کی وجہ سے انہیں اضافی رقم بھی ادا کرنا پڑی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بل جمع کرائے جانے کے باوجود لیسکو کے ریکارڈ میں ان بلوں کی ادائیگی کو شو نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔