جو پارٹی 20 دن میں 30 یوٹرن لیتی ہو اس پر کیسے اعتبار کیا جائے جاوید ہاشمی

اگرعمران خان ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنانے کی بات لندن میں کرتے تو اب تک جیل میں ہوتے، مخدوم جاوید ہاشمی

اگرعمران خان ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنانے کی بات لندن میں کرتے تو اب تک جیل میں ہوتے ، جاوید ہاشمی۔ فوٹو؛ فائل

سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگرعمران خان ٹیکنوکریٹ کی حکومت بنانے کی بات لندن میں کرتے تو اب تک جیل میں ہوتے اورجو پارٹی 20 دن میں 30 یوٹرن لیتی ہو اس پر کیسے اعتبار کیا جائے۔


ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو پارٹی 20 دن میں 30 یوٹرن لیتی ہو اس پر کیسے اعتبار کیا جائے،تحریک انصاف نے اس امیدوار کی حمایت کردی جسے بلے کا نشان نہیں ملا جبکہ ہاتھ میں بیٹ نہ ہونے پر بھی یہ لوگ میچ جیتنے چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ملتان سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو این اے 150 کی نشست خالی ہوچکی ہے وہ وہاں سے آکر الیکشن لڑلیں جبکہ شیخ رشید اصلی شیخ بھی نہیں ہیں اور میری اس بات کی گواہی پنڈی والے دیں گے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹیکنو کریٹ حکومت بنانے کی بات اگر لندن میں کرتے تو اب تک جیل میں ہوتے جبکہ تحریک انصاف کے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا پابند ہوں تاہم 10 اکتوبر کو ملتان میں پی ٹی آئی کے جلسے میں مجھے بلا کر جواب لیا جائے۔
Load Next Story