آئندہ 2 سال میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرادی جائے گی الیکشن کمیشن

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال ناگزیرہوچکاجبکہ انتخابات میں بیلٹ پیپرزسےمتعلق کئی مسائل پیداہوئے،سیکرٹری الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک September 30, 2014
پارلیمنٹ کو60 دن میں بائیو میٹرک سسٹم کیلئے قانون سازی کی درخواست کی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے آئندہ 2 سال میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے جبکہ بیلٹ پیپرز سے متعلق کئی مسائل نے جنم لیا جس کے خاتمے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کی خاطر اخراجات کرنا ہوں گے جبکہ پارلیمنٹ کو 60 دن میں بائیو میٹرک سسٹم کے لئے قانون سازی کی درخواست کی ہے جس کے بعد 6 مہینے میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کردیں گے۔


واضح رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے قانون سازی کرنا ہوگی۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں