سارک کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات متوقع ہے بھارتی میڈیا
دونوں وزرائےاعظم کی ملاقات کا ایجنڈااطےکرنےکیلئے وزرائےخارجہ یاخارجہ سیکریٹریوںکی ملاقا ت کابھی امکان ہے،بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی سارک کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس بات کا امکان وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان کے بعد پیدا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماوں سے ملاقات غلط وقت پر کی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کا ایجنڈ ا طے کرنے کے لیے وزرائے خارجہ یا خارجہ سیکریٹریوں کی ملاقا ت کا بھی جلد امکان ہے۔
اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کےدوران بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم یہ ملاقات نہ ہوسکی ۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک درمیان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب بھار ت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات پر احتجاج کرتے ہوئے خارجہ سییکریٹری کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو ملتوی کردیا تھا۔