کراچی آپریشن میں کسی ایک جماعت کوٹارگٹ نہیں کیاجارہاشرجیل میمن

آپریشن میں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات تاخیر اور سست روی کا شکار ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک September 30, 2014
آپریشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کو شکایات ہوتی ہیں تو ان کو دور کیا جا تا ہے، شرجیل میمن، فوٹو:فائل

وزیراطلاعت سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے اوراس میں کسی ایک جماعت کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہورہا ہے اس میں کسی ایک جماعت کو نشانہ بنانے کا تاثر غلط ہے جبکہ لیاری پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے لیکن آپریشن کے دوران سب سے زیادہ چھاپے لیاری میں ہی مارے گئے ہیں تاہم آپریشن سے متعلق سیاسی جماعتوں کو شکایات ہوتی ہیں تو ان کو دور کیا جا تا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ رینجرز اور پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف بخوبی کام کررہی ہے لیکن تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت گرفتاریاں کم ہورہی ہیں جبکہ آپریشن میں گرفتار افراد پر مقدمات کے لئے انسداد دہشت گردی کی 5 عدالتیں بنائی گئی ہیں تاہم مقدمات تاخیر اور سست روی کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔