اجے ’’ایکشن جیکسن‘‘ میں سوناکشی کے ساتھ ڈبل رول نبھائیں گے

فلم میں یامی گوتم کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے


این این آئی October 01, 2014
فلم میں یامی گوتم کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن اگلی فلم ایکشن جیکسن میں دومنفرد کردار نبھائیں گے۔

فلم میں سوناکشی اور یامی گوتم بنیں گی اجے کی ہیروئنز، بالی ووڈ میں اجے دیوگن کے ایکشن کی دھوم مچی ہے، سنگم ریٹرنز کے بعد اب ایکشن جیکسن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم ایکشن جیکسن میں اجے دیوگن کے ایک نہیں بلکہ دو کرداروں میں ایکشن دیکھنے کو ملیں گے، اس فلم میں اجے کے ساتھ ہیروئن کے روپ میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا ہوں گی، فلم میں یامی گوتم کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، فلم رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں