اسپین کا گاؤں صرف 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں برائے فروخت

تاراگونا شہر کے قریب اس گاؤں ‘‘سبیلادا‘‘ میں 14 جائیدادیں، دو بڑی سڑکیں اور دو چوک واقع ہیں


Net News October 01, 2014
تاراگونا شہر کے قریب اس گاؤں ‘‘سبیلادا‘‘ میں 14 جائیدادیں، دو بڑی سڑکیں اور دو چوک واقع ہیں۔ فوٹو : فائل

UDAIPUR: اسپین میں ایک پورا گاؤں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

ہسپانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے سب سے بڑے صوبے کاتالونیہ کے شہر'' تاراگونا'' کے قریب ایک گاؤں ''سبیلادا'' برائے فروخت ہے جس میں 14 جائیدادیں، دو بڑی سڑکیں اور دو چوک واقع ہیں اور اس گاوں کی قیمت صرف 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہے۔ یہ گاؤں ایک بینک کی ملکیت ہے اور تاراگونا کی خوبصورت پہاڑی پر واقع ہے۔ پہاڑی سلسلے میں واقع ہونے کی وجہ سے اس گاؤں کو سیاحتی مقام بنانے کی کوشش بھی کی گئی مگر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔

یہ گاؤں 1950 اور 1960 کی دہائی میں ایک فیکٹری کی وجہ سے آباد تھا مگر فیکٹری کی بندش کے بعد لوگوں نے اس گاؤں کو چھوڑ دیا۔ امکان ہے کوئی چینی سرمایہ کار اس گاؤں کو خرید سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اسپین میں معاشی بدحالی کی وجہ سے 3000 گاؤں برائے فروخت ہیں جن میں کچھ گاؤں سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی کارآمد ہیں۔ بعض رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ اسپین کے گاؤں لندن میں بکنے والے کار گیراج سے بھی سستے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں