برطانیہ میں 69 سالہ خاتون کا ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ

پیٹ ریویس کوئی شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ 26 سال کی عمر سے ویٹ لفٹنگ کررہی ہے


Net News October 01, 2014
پیٹ ریویس کوئی شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ 26 سال کی عمر سے ویٹ لفٹنگ کررہی ہے۔ فوٹو : فائل

ویٹ لفٹنگ عام طور پر نوجوانوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے مگر برطانیہ میں ایک ایسی خاتون بھی ہے جس نے 69 سال کی عمر میں 50 سے 100 کلو وزنی لوہا اٹھا کر ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

پیٹ ریویس (Pat Reeves) کوئی شوقیہ کھلاڑی نہیں بلکہ 26 سال کی عمر سے ویٹ لفٹنگ کررہی ہے اور اب تک ورلڈ چمپیئن اور برٹش چمپیئن کے ٹائٹل حاصل کرچکی ہے حال ہی میں ہونیوالے ایک مقابلے دوران جب 69 سالہ پیٹ ریویس نے سو کلو وزن اٹھا یا تو ان کے ارد گر د کھڑے نوجوان ان کی طاقت کو حیرانی سے دیکھتے ہی رہ گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں