ایشین گیمز ٹینس میں میڈل کا 40 سالہ جاپانی قحط ختم
ڈائیونگ ایونٹ میں چین نے مہارت ثابت کردی، ابتدائی چاروں سونے کے تمغے حاصل
ایشینز گیمز کے ڈائیونگ ایونٹ میں چین نے مہارت پھر ثابت کرتے ہوئے ابتدائی چاروں سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
نوجوان یوشیہٹو نشوکا نے جاپان کا ٹینس میں 40 سالہ قحط ختم کردیا۔ گھڑ سواری میں انفرادی جمپنگ ٹائٹل سعودی عرب کے عبداللہ ولید کے نام رہا، ڈسکس تھرو میں ایران کے احسان حدیدی نے میدان مارا، جنوبی کوریا کے کشتی ران چھائے رہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے ایشین گیمز کے ڈائیونگ ایونٹ میں ایک بار پھر اپنی مہارت ثابت کردی، ابتدائی چاروں گولڈ میڈلز اس کے نام رہے، ویمنز سنکرونائزڈ 10 میٹر پلیٹ فارم میں چینی رولین اور لیو ہیزیا نے کامیابی حاصل کی، مینز سنکرونائزڈ 3 میٹر اسپرنگ بورڈ میں کاؤ یوان اور لین یووی نے سب کو پیچھے چھوڑا۔ مینز 110 میٹر ہرڈلز میں چین کے ہی ژی وینجن نے 13.36 میں فاصلہ طے کر کے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔
ماؤنٹین بائیک میں مینز اور ویمنز دونوں ٹائٹل چینی بائیکرز وینگ زین اور کنگلان نے حاصل کیے۔ کشتی رانی میں جنوبی کوریا نے ایک ہی دن میں چار گولڈ میڈلز اپنے نام کرلیے۔ بھارت کی پانچ مرتبہ کی عالمی ویمنز باکسنگ چیمپئن میری کوم فلائی ویٹ باکسنگ فائنل میں پہنچ گئیں۔ ادھر مینز ٹینس سنگلز ٹائٹل جاپان کے 19 سالہ یوشیہٹو نے اپنے نام کیا، یہ ان کے ملک کا اس کھیل میں 40 برس میں پہلا سنگلز گولڈ میڈل ہے۔
گھڑ سواری کے انفرادی جمپنگ مقابلے میں سعودی عرب کے عبداللہ ولید نے کامیابی سمیٹی، یہ ان کے ملک کا رواں گیمز میں دوسرا طلائی تمغہ بنا۔ایتھلیٹکس میں مینز ڈسکس تھرو میں ایران کے احسان حدیدی اور لانگ جمپ میں چین کے لی جنژی فاتح رہے۔ ویمنز پولٹ والٹ میں چین کی لی لینگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا، بولنگ میں مینز اور ویمنز ٹیم آف 5 اور مینز آل ایونٹ میں کوریائی ٹیم فاتح رہیں۔ سیلنگ مینز 420 ایونٹ میں ملائیشیا کے کشتی ران واتح رہے، لیزر ، 470 اور آپٹمسٹ میں جنوبی کوریا کے کشتی رانوں نے کسی کو قریب نہیں پھٹکنے دیا۔